بیدر۔ 13؍جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری): جنرل سیکرٹری ضلع کانگریس کمیٹی بیدرجناب احسن کمال پرویز نے نو منتخب رکن پارلیمنٹ(ایم پی) بیدرجناب ساگر ایشور کھنڈرے کے پارلیمنٹ ہاوس میں بحیثیت رکن پارلیمنٹ حلف لینے کے بعد پہلی مرتبہ بیدر آمد پر انہیں تہنیت پیش کرتے ہوئے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر انھوں نے بیدر کی مختلف اردو حامی تنظیموں کی جانب سے اٹھائے گئے مولانا ابوالکلام آزاد اردو یونیورسٹی کے سیٹلائٹ کیمپس کی بیدر میں تعمیرسے متعلق مسئلہ کواٹھاتے ہوئے رکن پارلیمان کی توجہ اس جانب مبذول کرا ئی۔
واضح رہے کہ UPA IIکے آخری دور میں سال 2013 کو بیدر میں مولانا آزادیونیورسٹی(مانوکا) سیٹلائٹ کیمپس الاٹ کیاگیاتھا۔ جس کاسنگ بنیاد بھی رکھاگیالیکن 11سال ہونے کے بعد بھی بیدر میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (حیدرآباد) کے سیٹلائٹ کیمپس کی تعمیر شروع نہیں ہوئی۔ جبکہ گورنلی میں 10ایکٹر سے زائد زمین مانوکے سیٹلائٹ کیمپس کے لئے الاٹ کئے زمانہ گزرا۔ لیکن اس اراضی پر تعمیرات ابھی تک نہیں ہوسکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے