- ضلع بھر کے اساتذہ نے کثیر تعداد میں کی شرکت
- 23 جولائی کو مطالبات کو لیکر ہوگا احتجاج
سنت کبیر نگر ( پریس ریلیز): اترپردیش پرائمری ٹیچرس ایسوسی ایشن نے پیر کو بی ایس اے امیت کمار سنگھ کو اساتذہ سے متعلق مطالبات کے حوالے سے ایک میمورنڈم دیا اس موقع پر ضلع بھر کے اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ضلع صدر امبیکا دیوی کی قیادت میں اساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے سی ڈی او بھون سے بی ایس اے آفس پہنچے۔
اس موقع پر امبیکا دیوی یادو نے کہا کہ ضلع کے اساتذہ آن لائن حاضری سے قبل عملی مسائل کا حل چاہتے ہیں اس پر اساتذہ میں کافی ناراضگی اور عدم اطمینان ہے۔ اتر پردیش پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن خاموش نہیں رہے گی۔
پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع کے 9 بلاک کے اساتذہ نے اساتذہ سے متعلق پرانے زیر التواء مطالبات کے حوالے سے شکایت درج کرائی ہے۔
بی ایس اے کو میمورنڈم دیا۔
یہ فیصلہ بلاک اور ضلع سطح پر اساتذہ کی میٹنگ میں بات چیت کے بعد لیا گیا۔
اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ آن لائن حاضری کو لاگو کرنے سے پہلے 31 ای ایل، 15 ہاف سی ایل، ڈیجیٹل حاضری کے تفصیلی اصول، سالوں سے رکے ہوئے پروموشن اور پرانی پینشن اسکیم کو لاگو کیا جائے ۔
پورے ضلع کے اساتذہ ان مطالبات سے متفق ہیں۔

ضلعی ورکنگ کمیٹی کے عہدیداران اوم پرکاش یادو، کے سی سنگھ، وجے ناتھ یادو، ظفیر علی کرخی، شیوانند مشرا، انیل سنگھ، اندراکانت چودھری، ابھینو پرتاپ سنگھ، درگا پرساد، وید پرکاش ترپاٹھی، شیوچرن گپتا، دنیش کمار، راہل یادو محمد شعیب اختر،ادے پرتاپ یادو، ارون یادو، جئے بھان چودھری، رام شرن یادو، وید پرکاش دوبے، پرمود پاٹھک، وپن ورما، رام کرن پاسوان، وریندر چودھری، اکھلیش چند، رمیش کمار، وِنو۔ رام نواس، منوج کمار انیل، سریش چودھری، رینو چودھری، شبانہ خان، نوتن رائے، سنگیتا سنگھ، اندو یادو، ارمیلا سنگھ، حنا فردوس، لال بہاری یادو، سنیل چوبے، سنجن موریہ، جوائنٹ منسٹر نوین ترپاٹھی، سنیل کمار، پون رائے، ستیہ پرکاش، بال گووند رائے، سدھاساگر یادو، ستیندر پرتاپ سنگھ، برجیش پاٹھک، برجراج، اوم پرکاش، شبا نہ خان،،سدھانشو ترپاٹھی، راجیو کمار، وجے سونی، اور بڑی تعداد میں اساتذہ، تعلیم دوست، انسٹرکٹر بڑی تعداد میں موجود تھے۔
