کلبرگی 10/ اگسٹ.(ڈاكٹر ماجد داغی): گلبرگہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر دیانند اگسر نے صحیفہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 12 / اگست کو گلبرگہ یونیورسٹی کا 42 واں کانوکیشن منعقد ہوگا۔
اس موقع پر لکشمن دستی، ارچنا پردیپ تیواری ایڈوکیٹ اور لنگ راج اپپا کو گلبرگہ یونیورسٹی کی اعزازی ڈاکٹریٹ سے سرفراز کیا جائے گا۔ گورنر کرناٹک و چانسلر گلبرگہ یونیورسٹی دھاورچند گہلوٹ اعزازی ڈاکٹریٹ تفویض کریں گے۔ علاقائی عدم توازن اور کلیان کرناٹک علاقہ کی پسماندگی کے خاتمہ کے لئے مسلسل جد و جہد کرنے کے لئے لکشمن دستی ، زراعت کے شعبہ میں سماجی خدمات کے لئے لنگراج اپپا اور مثالی قانونی خدمات کے لئے ارچنا پردیپ تیواری کو گلبرگہ یونیورسٹی کی اعزازی ڈاکٹر یٹ کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔
گلبرگہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر دیاننداگسر نے مزید بتایا کہ اس بار گلبرگہ یونیورسٹی کے کانوکیشن میں 52 طالبات اور 22 طلباء کے بشمول جملہ 74 طلبہ 168 گولڈ میڈلس حاصل کریں گے جبکہ 6 طلباء کو گولڈ میڈل کی بجائے نقد انعام دیا جائے گا ۔ کنڑا اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کی طالبہ آنند ماسب سے زیادہ 13 گولڈ میڈلس حاصل کریں گی ۔ ممتاز سماجی جہد کار لکشمن دستی اور دیگر 2 شخصیات کو گلبرگہ یونیورسٹی نے اعزازی ڈاکٹریٹ سے سرفراز کرنے کا اعلان کیا ہے.
یونیورسٹی کے کانوکیشن میں 15 ہزار 869 طلباء 13 ہزار 438 طالبات کے بشمول 29 ہزار 703 طلبہ کو ڈگریاں اور 113 ریسرچ اسکالرس کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تفویض کی جائیں گی۔
