بلوا سینگر، سنت کبیرنگر(پریس ریلیز): ضلع صحت کمیٹی ضلع سنت کبیر نگر کی طرف سے 10/اگست سے 2/ستمبر تک چلنے والے اس فائلیرا مُکت ابھیان میں مدرسہ عربیہ تجوید القرآن رکسا کلاں میں پانچ سے پندرہ سال تک کے لگ بھگ 185 بچوں کو Dec اور Abendazole ٹیبلیٹ دیکر فائلیریا سے لڑنے کے لیے پیش قدمی کی گئی۔

واضح رہے کہ انتظامیہ صحت کی جانب سے ہر سال فائلیریا کی روک تھام کے لئے زمینی سطح پر محنت کی جاتی ہے۔

فائلیریا یہ مادہ کیولیکس مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے، گندے پانی میں یہ مچھر کی نوع پنپتی ہے اور پھر اپنے زہریلے اثرات ماحولیات میں پھیلاتی ہے۔

فائلیریا سے بخار، ہاتھ پاؤں میں درد اور سوجن اس کے شروعاتی لچھڑ ہیں، یہاں تک کہ پاؤں کا سوجن، ہاتھی پاؤں کے برابر ہوجاتا ہے۔

اس سے ہائڈروسیل کی بیماری بھی ہوتی ہے، اس لئے اس گمبھیر بیماری سے لڑنے کے لیے آس پاس صفائی کا خیال رکھنا چاہیے ، مچھر دانی اور اس ابھیان میں چلائی گئی دوائیں استعمال کی جانی چاہیئے۔

اس موقعہ پر سونو گوتم اور آشا سیما دیوی نے اس بیماری کے تعلق سے بچوں میں بیداری پیدا کی اور ان کو ماحولیات کی صاف صفائی پر بہت زیادہ زور دیا۔ مدرسہ کے ناظم مولانا محب الرحمان قاسمی نے دونوں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے