ڈاکٹر شارب مورانوی بارہ بنکی انڈیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/////////////۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسرائیل اپنے اوپر ایرانی حملے کے انتظار میں اِس قدر اپنے ہوش کھو چُکا ہے کہ اس نے امریکا کو ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج 10 دِن ہو گئے ہیں ہم ایران کے حملے کے انتظار میں اپنی پلکیں بچھائے بیٹھے ہوئے ہیں مگر ابھی تک ایران کی جانب سے ہمارے اوپر کِسی بھی طریقے کا کوئی حملہ نہیں ہوا، یہ صورتِ حال ہمارے لئے تشویشناک ہے اگر ہمارے اوپر ایران حملہ نہیں کرتا تُو ہم خود ایران پر حملہ کر دیں گے بس آپ ہماری مدد کے لئے تیار رہیں، ہم تھک گئے ہیں ایرانی حملے کے انتظار میں، نہ جانے وہ کب حملہ کرے گا؟ ہم اِس انتظار میں کہاں تک بیٹھے رہیں، ہم خود ایران پر حملہ کرنے کے لئے جا رہے ہیں، یہ سن کر امریکہ نے اسرائیل کے وزیرِ اعظم سے کہا یہ غلطی نہ كرنا ورنہ جو یوروپی یونین ہماری وجہ سے ابھی تک تمہارے ساتھ کھڑی ہے، وہ تمہارے خِلاف ہو جائیگی اور ہم تمہیں بچا نہیں پائیں گے۔ اِسی بیچ روس نے اپنے ہوائی جہازوں کے لئے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 16 اگست تک رات ایک بجے سے صبح 7 بجے تک کوئی بھی اسرائیلی ہوائی حدود میں داخل نہیں ہوگا، روس کی اِس ایڈوائزری سے اسرائیل کے ہوش گم ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی عوام نے اسٹورز کا ایک بار پھر سے رخ کر لیا ہے جس سے پورے پورے اسٹور خالی ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی عوام میں پینک جیسا ماحول نظر آ رہا ہے۔

اُدھر یمن نے امریکہ کے دو بحری جہازوں کو بیلسٹک میزائل مار کر بہت بڑا نقصان کیا ہے، عراق اور شام میں جہاں سے امریکی لُٹیرے تیل چرا کر بیچا کرتے تھے وہیں آج امریکی لٹیروں کو وہاں کی عوام نے دوڑا دوڑا کر پیٹا ہے۔ اِس میں دو امریکی مارے گئے ہیں اور بارہ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں، اس کے علاوہ شام کی عوام کے 12(بارہ) افراد بھی شہید ہوئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ خرب الجر میں امریکی بیس پر ڈرون طیارے سے بھی ایک بڑا حملہ ہوا ہے جس میں کئی امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں اور کُچھ ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں لیکن تعداد کنفرم نہیں ہے۔ دُوسری جانب حزب اللہ کے سوان ڈرون نے اُتری اسرائیل میں تباہی مچا رکھی ہے، یہ ڈرون اسرائیلی ریڈار سسٹم پر نظر نہیں آتا ہے، جس سے اسرائیل کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔

عرب ممالک نے ایک بہت بڑا فیصلہ لیا ہے اور حماس و اسرائیل دونوں کو پیغام بھیجا ہے کہ آپ 16 اگست تک یرغمال ڈیل مکمل کر لیں، ہم ایران کو تب تک سمجھا لینگے اور کسی طرح کے بھی حملے سے روک رکھیں گے مگر نیتن یاھو اِس پر پوری طرح تیار نہیں ہے۔ وہ ایک طرف ڈیل کے لئے اپنا وفد بھی بھیج رہا ہے اور دوسری طرف کہتا ہے کہ جب تک حماس کا ایک بھی بچہ زندہ رہیگا ہم اُسے مارتے رہیں گے، جب کہ حماس کے سیکرٹری جنرل یحیٰ سنوار نے کہا کہ ہم اِس ڈیل کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں بشرطِیکہ اسرائیل اپنی افواج کو فلسطین سے پوری طرح نکال لے، ہم اپنے علاقوں کو ریبلڈ کر لینگے۔

ایران نے بھی اِس پر اپنی خاموشی توڑی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین سے دست بردار ہو جائے اور اپنی فوجیں واپس بلا لے تُو ہم اسرائیل پر حملہ نہ کرنے کے بارے میں نظرِ ثانی کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے