محمدیوسف رحیم بیدری، بیدر، کرناٹک 
۱۔ الارم کامالک
ہرایک کااپناالارم ہے ، اپنے اپنے الارم کی آواز پر اٹھ کروہ کام پرچلاجاتاہے۔میں اس ملک میںنیاہوں ، ابھی کاروبار کی تلاش ہے اسلئے میرا کوئی
الارم نہیں ہے۔ کاروبار مل جائے گاتو مجھے بھی ایک مخصوص وقت کا اپناالارم سیٹ کرناپڑے گا۔
دُعا کردیں کہ غریب الوطنی کاواحد مالکمجھے بھی ایک عدد الارم کامالک بنادے
۲۔ آغازِ اختلاط 
شاید اوپر سے آدیش تھاکہ عمر بھر اُپدیش دینے والے اب عملی طورپرعورتوں کے بازو بیٹھیں ۔ تصویریں حکومت ِ وقت تک پہنچ رہی ہیں۔ اگر عورت اور مردآزوبازو نہیں بٹھائے گئے تو آرگنائزیشن پر پابندی عائد کردی جائے گی۔
رفوسولانی کہہ رہاتھاکہ ’’یار ، اس طرح کے پروگرام میں کل کوحکومت پانی کے بجائے شراب پینے کا حکم جاری کرسکتی ہے بلکہ شراب بھی مفت سپلائی کرسکتی ہے تو کیاہم شراب پینا شروع کردیں گے ؟‘
آرالٰہی نے فکرمندی سے جواب دیا’’ہاں ایسا ہوسکتاہے، بزدل آرگنائزیشن کاانجام ذلّت کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا‘‘
عمیق دل نے شاعرانہ انداز میں کہا’’واہ واہ ۔۔۔۔پھر تو یہ آرگنائزیشن عورتوں کو بازو بٹھا کر خودکشی کے ٹریک پر چل پڑی ہے، بہادروں کوغزل چہرے لے ڈوبیں گے‘‘
کوئی پیچھے سے کہہ رہاتھا’’یہ بھی تماشاہے کہ آرگنائزیشن کے صدر ،عہدیداران اور آفس بیریرز کی کوئی گھروالی اس پروگرام میں شریک نہیں ہے ‘‘
۳۔ حملہ کی تیاریاں 
مویا مخدوف نے جب اخبار کھولا تودوعددسرخیاں پڑھ کر اس کوان سرخیوں کے درمیان لطیفہ سانظر آیا۔پہلی سرخی تھی’’فلسطینیوں پر نماز کی حالت میں اسرائیل کی بمباری ‘‘ اخبار کے نیچے دوسری مگر ایک بڑی سرخی تھی ’’اسرائیل پر حملے کیلئے ایران کی تیاریاں جاری ‘‘
مویا مخدوف نہایت ہی برہمی سے سوچ رہاتھا’’لگتا ہے یہ اپنی تیاریاں قیامت تک جاری رکھے گا، حملہ نہیں کرے گا ، حملہ کرے گاتو صفحہ ء ہستی سے مٹ جانے کاڈر ہوگا، دشمن سے لڑنا آسان نہیں ہوتانا ‘‘
۴۔ اولادِ حوا 
اُس کونکالنے کی تیاریوں کی ضرورت نہ پڑی۔ وہ اصول بتارہی تھی لیکن نئے زمانہ کے حامی لوگ نئے اصول لانا چاہتے تھے۔ آخرلاکررہے۔ پرانے لوگ یاتو خاموش رہ گئے یاپھر لالچ دے کر خاموش کردئے گئے ۔ وہ اکیلی تھی جس کو بڑی تکلیف سے وہاں سے نکلناپڑنا ۔لیکن یہ بھی منظر خوب تھاکہ روتی بھی جاتی تھی۔
کسی نے کہا’’ظاہر سی بات ہے کہ حوا کی بیٹی جنت سے نکلے گی تو روئے گی ہی ‘‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے