16/اگست (نمائندہ): مدرسہ عربیہ ضیاء العلوم محبوب نگر گدھ مروا سدھارتھ نگر میں جشن آزادی بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا ۔مولانا شمش الدین مفتاحی سربراہ اعلیٰ مدرسہ عربیہ مفتاح العلوم محبوب نگر کی صدرات میں پرچم کشائی اور دیگر پروگرام منعقد ہوئے جس کی نظامت مولانا نور الاسلام صاحب قاسمی صدر المدرسین مدرسہ ضیاء العلوم گدھ مروا نے کیا ۔مولانا نور الاسلام صاحب قاسمی نے دوران نظامت ملک کی آزادی کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے علماء کرام خصوصا علماء دیوبند کا مختلف گوشوں سے تذکرہ کیا اور بتلایا کہ بھارت کے آزادی کی تاریخ علماء دیوبند کے تذکروں کے بغیر مکمل ہی نہیں ہوسکتی ۔
طلبا و طالبات نے ترانہ ہندی ۔نعت ،نظم،تقریر ،مکالمہ پیش کرکے پروگرام میں شرکت کرنے والوں کو خوب محظوظ کیا۔
اخیر میں مولانا مفتاحی کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا ۔مولانا نور الاسلام صاحب نے حاضرین و سامعین کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کیا ۔
