( مجاہد عالم ندوی )

بہار(ارریہ) بابوآن بسمتیہ ارریہ میں زیر نگرانی انکورم ایجوکیشن ، کلچر اینڈ ہیلپنگ آرگنائزیشن کی طرف سےچلنے والے مسابقہ علمیہ آل ٹاپو کوئز کمپیٹیشن میںالفیض ماڈل اکیڈمی کے طلبہ نے نمایاںکردار ادا کیا عزیزم محمد فاروق ابن ابو طلحہ نے پہلی پوزیشن اور ابو البشر ابن ابو ذر کمال نے پانچویں پوزیشن حاصل کر کےاسکول کا نام روشن کیا ۔ میں ان کی اس کامیابی پرتمام اساتذہ کی طرف سے تہ دل سے مبارکبادی پیش کرتا ہوں یقیناً دو سو سے زائد مشارکین کے درمیان ان طلبہ کی کامیابی اسکول کے تمام اساتذہ کے لیے فخر کی بات ہے ۔
پروگرام کی صدر جناب ڈاکٹر امان اللّٰہ مدنی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی کوئز مقابلہ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عصری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کو دین کی بنیادی معلومات فراہم کرانے کے لیے اس کوئز کمپیٹیشن کا آغاز کیا گیا ہے ۔ شیخ مدنی نے کہا کہ نسل نو قوم کی امانت ہے جس کو تعلیم سے آراستہ کر کے ہم معاشرے میں خوشگوار تبدیلی کے امکانات کو روشن کر سکتے ہیں ۔
شیخ مدنی نے یہ بھی کہا کہ:موجودہ دور میں ہمارے بچوں کو اپنے مذہب سے متعلق بنیادی چیزوں کا علم نہیں ہے اس لیے کم عمری سے ہی ان بچوں کو دین کی بنیادی باتوں سے واقف کرانا نہایت ضروری ہے تاکہ وہ دین پر عمل کر کے دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکیں ۔ انہوں نے والدین سے بھی اپیل کہ کہ وہ اپنے بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے بھی لازمی طور پر واقف کرائیں ۔
اسکول کے چیئرمین جناب ڈاکٹر امان اللّٰہ مدنی پرنسپل حسنگیر خان ، شیخ سفیان خلیق اللّٰہ سلفی ، شیخ حبیب الرحمٰن سنابلی ، شیخ امیر الہدیٰ ندوی ، سلمان اسحاق ، معید الرحمٰن ، فیروز عالم ، حسنین ، حسیب ، مرسلین ، آصف وغیرہ نے جملہ منسوبین نے مبارکباد پیش کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے