کنچن پور دیوریا (محمّد حسین رضوی): 

دیوریا گورکھپور سڑک پر بدھ کی صبح کو موضع پورواں کے قریب گورکھپور کے سردار نگر سے پروگرام کرلوٹ رہے آرکیسٹرا پارٹی کی گاڑی سڑک کے کنارے کھڑے کنٹینر سے جا ٹکرائی جس سے موقع پر ہی دو لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ نو لوگ زخمی ہوگئے زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ٹکر اتنی زور کی تھی کہ حادثے کے اس پاس گھر میں سورہے لوگ جاگ گئے اور اس بات کی اطلاع پولیس کو دی موقع پر پہنچی پولیس نے کنٹینر کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ موتوفیان مئو ضلع کے رہنے والے ہیں۔ مرنے والوں کے گھر والوں کو پولیس نے اس بات کی اطلاع دے دی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ حادثہ صبح کے وقت ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ آرکیسٹرا پارٹی گورکھپور کے سردار نگر کے ایک شادی سے واپس ہو رہی تھی اور مئو جارہے تھے جیسے ہی پیکپ صدر کوتوالی حلقہ کے پرواں چوراہے پر پہنچی تو سڑک کے کنارے کھڑے کنٹینر میں جا ٹکرائی۔ حادثہ میں ہلاک ہونے والے مئو ضلع کے تھانہ مدھوبن کے خیری کوٹھا کے رہنے والے رام کیش ولد رام سوچ عمر 25 اور دیپیکا عمر 23 کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ نند لال ولد راجپتی عمر 35۔ راہل ولد بال چند راج بھر 22۔ مہندر ۔پرنس کمار عمر18۔ پرتھوی سحانی 18ولد اروند سحانی۔ پرینس سحانی ولد کریشنا سحانی عمر 19۔ خیری کوٹھی کے رہنے والے ہیں۔ پوجا۔ بھگوان پور ضلع بھدرک اڑیسہ و سرینا مشرا۔بھونسور اڑیسہ کے رہنے والے ہیں۔ زخمیوں کو رات میں ہی ابتدائی علاج کے بعد بی آر ڈی میڈکل کالج گورکھپور ریفر کردیا گیا جہاں اُنکا اعلان چل رہا ہے ۔

سي او سی ٹی شر یاش ترپاٹھی نے بتایا کہ بدھ کی صبح کے وقت قریب 3 بجے حادثہ ہوا جس میں دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور مرنے والوں کے گھر والوں کو اس بات کی اطلاع دی گئی ہے۔جبکہ کنٹینر کو قبضہ میں لے لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے