نعت پاک

جولائی 22, 2023

رفیع نعمانی مہراجگنج یوپی

 

الٰہى دیکھ لوں طیبہ کوئی صورت نکل جائے

مدینہ شہر میں جاؤں مِرى قسمت بدل جائے

بہت مجبور ہوں ،لاچار ہوں ،غربت کا مارا ہوں

کرم سے تیرے یارب حال میرا بھی سنبھل جائے

سعادت مند ہوکر میں پھروں کوئے مدینہ میں

نظر آئے ہرا گنبد دلِ مضطر مچل جائے

مدینے میں تِری رحمت برستی ہے مِرے مولا !

مِرے دل کی تمنا بھی تِری رحمت میں ڈھل جائے

مدینہ میں پہنچ کرکے زیارت کر لوں روضے کى

سکونِ قلب حاصل ہو طبیعت بھی بہل جائے

غمِ فرقت ستاتا ہے مدینہ دور ہے مجھ سے

کہیں ایسا نہ ہو فرقت میں میرا دم نکل جائے

رفیع پر اے مِرے مولا تو اپنا فضل فرمانا !

بلا، آفات آتے آتے اس کے سر سے ٹل جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے