اس خوشی کے موقع تنظیم کی جانب سے شاندار تقریب کا انعقاد جلد
اعظم گڑھ، 22 جون: ضرورت مندوں بالخصوص غریبوں کو مفت خون مہیا کرانے والی معروف تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن کے ذریعہ 700 بلڈ ڈونیشن کے کیسیز مکمل ہونے پر الفلاح فاؤنڈیشن کے عہدیداران اور کارکنان میں جشن کا ماحول ہے اور الفلاح فاؤنڈیشن سے وابستہ افراد اسی نیکی کا ایک عظیم ریکارڈ بتا رہے ہیں۔
اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے میڈیا انچارج معراج خان نے میڈیا کو اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ الفلاح فاؤنڈیشن کے ذریعہ 700 بلڈ ڈونیشن کے کیسیز مکمل ہونے پر بہت جلد ایک شاندار تقریب کا انعقاد ہونے جا رہا ہے، جس میں الفلاح فاؤنڈیشن ممبران کی شرکت ہو گی۔ اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے اسمعیل شیخ، معاذ سنجری،محمد ناصر، یاسر پٹھان اور ابو شحمہ ماہلی سمیت دیگر نے الفلاح فاؤنڈیشن کی اس بڑی خدمات پر تنظیم کے لوگوں بالخصوص خون عطیہ تحریک کے روح رواں ذاکر حسین کو مبارک باد پیش کی اور تنظیم کے تیئں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) نے 2019 سے لیکر 2024 تک کے عرصہ میں 700 مریضوں کو ہزاروں یونٹس بالکل مفت خون مہیا کرایا ہے۔اس موقع پر یاسر نواز نے کہا کہ تنظیم کی خون عطیہ کے میدان میں پیش کی گئ خدمات تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔
