کوئی جواب بیدر بلدیہ نہیں دے رہاہے تو کوئی قانونی وجہ؟

بیدر۔ 24؍جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری): جناب شیخ محمد داؤد سابق کونسلر بلدیہ بیدر نے شکایت کی ہے کہ RTIکاجواب بیدر بلدیہ کے کمشنر نہیں دے رہے ہیں۔ کئی کئی مہینے گزرجاتے ہیں لیکن ہماری ڈالی گئی RTIکی درخواستوں کاجواب وہ نہیں دیتے ہیں۔ یہ من مانی کئی ماہ سے چل رہی ہے۔ موصوف نے آج 23؍جولائی 2024کو RTIکے توسط سے سوال کیاہے کہ جن جن پرائیویٹ اسکول ، کالجس، فنکشن ہال، لاجس، ہوٹلس، اسپتال، مالس، بار، مختلف شو روم اور دیگر ایسے کمرشیل ادارے جو وارڈ نمبر ایک تا وارڈنمبر 35میں آتے ہیں۔ ان تمام کو دیئے گئے قرض وصولی کے نوٹس کی تفصیلات دیجئے گا۔ دوسرا سوال دوسری RTIدرخواست میں یہ کیاہیکہ شیخ چاند پٹیل نے سٹی میونسپل کونسل میں اپنی ملازمت جوائن کی ہے تو اس وقت پوسٹ کیاتھا، اور اب ان کی موجودہ پوسٹ کیاہے؟ سال بھی بتلائیں۔ تیسری درخواست شیخ چاندپٹیل سے متعلق ہی ہے جس میں پوچھاگیاہے کہ ریونیو آفیسر کی حیثیت سے شیخ چاند پٹیل کو کس نے اپوائنٹ کیاتھا۔ اور بیدربلدیہ میں ریونیو آفیسر کی حیثیت سے کس سال وہ جوائن ہوئے؟ چوتھی درخواست ڈیجیٹل کھاتہ سے متعلق ہے۔ سوال کیاگیاہے کہ سال 2022-24کے درمیان کتنے ڈیجیٹل کھاتے، موٹیشن بنے۔ رجسٹری اور نوٹری ریونیوافسر شیخ چاند پٹیل کے ہاتھ پر ہوئی۔ شیخ محمد داؤد سابق کونسلر کو بھی پتہ ہے کہ RTIکاجواب ملنے میں وقت لگتاہے لیکن ان کاکہناہے کہ چار ماہ قبل میں ڈیجیٹل کھاتوں سے متعلق کمشنر بلدیہ سے RTIکے ذریعہ سوال کرچکاہوں ۔ چارماہ گزرنے کے بعدبھی میری RTIدرخواست کا کوئی جواب نہیں دیاگیاہے۔ اسی لئے میں نے آج دوبارہ سے وہی سوال زائد سوالات کے ساتھ کیاہے تاکہ مجھے جواب حاصل ہوسکے۔ سابق میں نوٹری کئے گئے ڈاکومنٹ پر بیدربلدیہ نے اپریل 2023تااپریل 2024کے دوران کتنے ڈیجٹیل کھاتے جاری کئے ہیں اسی طرح رجسٹری ڈاکومنٹ پر بلدیہ بیدر نے اپریل 2023تااپریل 2024 کے دوران کتنے ڈیجٹیل کھاتے جاری کئے ہیں۔ یہ دونوں سوال 17؍اپریل 2024کو کئے گئے تھے جس کاجواب آج چار ماہ سے زائد عرصہ گزرا نہیں ملا۔ یہی دوسوال 27؍جون 2024کو دوبارہ پوچھے تھے بہرحال آج شیخ محمد داؤد سابق کونسلر بلدیہ بیدر نے دوبارہ RTIکے ذریعہ درخواست دے کر پھرسے کمشنر بلدیہ بلکہ بیدر بلدیہ اور اس کے افسران کو آزمائش میں ڈال چکے ہیں۔ویسے کمشنر بلدیہ بیدر ضرور بتائیں کہ یہ آخر معاملہ کیاہے ؟ کیوں کہ دیگر افرا دکابھی کہناہے کہ بلدیہ بیدر RTiکے سوالوں کے جوابات دینے میں تساہلی سے کام لے رہاہے ، کیایہ بات درست ہے یا صرف الزام ہے ؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے