ظہیرآباد/کوہیر 14/ڈسمبر(غلام مصطفٰی محصولدار): ظہیرآباد تعلقہ میں واقع کوہیر دکن کی تاریخی درگاہ حضرت سید خواجہ مولانا معیز الدین ترکی چشتی رحمت اللہ علیہ کے 766 واں عرس کی تقاریب کا شاندار پیمانے پر انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ تفصیلات کے بموجب 15/جمادی الثانی 1446ھ مطابق 18/ڈسمبر 2024 بروز چہارشنبہ سرکاری صندل 16/جمادی الثانی 1446ھ مطابق 19/ڈسمبر2024 بروز جمعرات زیارت ہیرامن صندل 17/ جمادی الثانی 1446ھ مطابق 20/ڈسمبر 2024 بروز جمعہ کو ایک روزہ شاندار کشتیوں کا مقابلہ رکھا گیا ھے، جس میں ریاست آندھرا پردیش، تلنگانہ، کرناٹک، مہاراشٹرا کے پہلوان حصہ لے رھے ہیں۔ نیز دو روزہ 19 /20/ڈسمبر بروز جمعرات، جمعہ کو قوالی کا بھی پروگرام رکھا گیا ھے، جس میں اتر پردیش کے مشہور قوال محترمہ صنم وارثی، اینڈ وارث صابری گھنگھرو والا اپنے کلام پیش کریں گے۔
انتظامی کمیٹی نے عوام الناس سے بلا مذہب و ملت کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ھے۔ واضح رہے کہ زائرین کے لئے ظہیر آباد بس اسٹانڈ سے اسپیشل آر ٹی سی بسوں کا بھی انتظام کیا گیا ھے۔ اسی طرح بعد زیارت بعد نماز فجر ہر خاص وعام کے لئے تناول و طعام کا بھی انتظام کیا گیا ھے۔۔۔۔۔
