بیدر۔ 17؍ڈسمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): شہر میں دوچیزوں کے نہ ہونے سے عوام پریشان رہی۔ ایک گوشت کانہ ہونا دوسرے برقی سربراہی کادن بھر مسدود رہنا۔ اس وقت شام کے 4:14بجے ہیں۔ یہ خبر بنائی جارہی ہے اور اس وقت تک بھی برقی نہیں آئی ہے۔ شہر میں سارے کام اوندھے پڑے ہوئے ہیں۔ اسی طرح صبح سے ہی گوشت کے نہ ہونے سے لوگ باگ سارے شہر میں گوشت کے لئے دوڑتے نظر آئے۔ بہت سارے افراد کوپتہ ہی نہیں چل سکاکہ آج بڑے جانور کاگوشت کیوں نہیں کٹ سکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے