صدر جمہوریہ کودی گئی یادداشت میں وزیرداخلہ کے استعفیٰ کا مطالبہ
چٹگوپہ۔ 23؍ڈسمبر (عبدالقدیر لشکری): سوابھیمانی ڈاکٹر بی آرامبیڈکر ہوراٹاسمیتی ، بیدر جنوب ضلع بیدر کی جانب سے وزیرداخلہ امیت شاہ کے خلاف آج ایک احتجاجی ریلی آئی بی قدیم سے امبیڈکرسرکل منااکھیلی تک نکالی گئی۔ امبیڈکر سرکل پہنچ کر ڈپٹی تحصیلدار کو میمورنڈم پیش کرنے کی بات مبینہ طورپر بتائی جارہی ہے۔ جوصدرجمہوریہ کے نام ہے۔ جس میں امیت شاہ کے استعفیٰ کی بات کہی گئی ہے۔ اور بتایاگیا کہاگیاہے کہ 17ڈسمبر کو راجیہ سبھا میں امیت شاہ نے باباصاحب امبیڈکر کے خلاف قابل اعتراض بات کہی تھی۔ انھوں نے راجیہ سبھا میں کہاتھاکہ’’ امبیڈکر امبیڈکر کہہ کر امبیڈکر کاجاپ کرنا ایک فیشن بن گیاہے۔ امبیڈکر کانام لینے کے بجائے ’’دیورو(بھگوان)‘‘کانام لینے سے سات جنم تک سورگ مل سکتاہے ‘‘ یہ بات کہہ کر انھوں نے امبیڈکر کااپمان کیاہے۔ لہٰذا اس طرح کی بات کرنے والے وزیرداخلہ سے استعفیٰ حاصل کرلئے جانے کی اپیل سوابھیمانی ڈاکٹر بی آرامبیڈکر ہوراٹاسمیتی ، بیدر جنوب کرتی ہے۔ اس عمل سے ملک کے دستور اور ڈاکٹر بی آرامبیڈکر کے آدرش کو بچانے میں تعاون کے مساوی ہوگا۔ یادداشت پر دستخط کرنے والوں میں شیوکمار منگل گی کرصدر ، گوتم بگدل کر نائب صدر، راجکمار اگسی اعزازی صدر، شیوکمار متنگی کراعزازی صدر ، پرہلاد مالیکرجنرل سکریڑی، شانت کمار پٹنے سکریڑی ،دیوندربسلاپور، جیون بوڈت ، کپنا کامبلے ،لوکیش گپت ، بھرت جاب ، کاشی ناتھ بگدل ، راجکمار ہچکنلی ، تکاراپ بھورے ، راجوکاٹے اور دیگر کئی قائدین کی دستخط ہیں۔

