ظہیرآباد /کوہیر 18/دسمبر( مشرقی آوازجدید): جناب ملاں عمر احمد سابق صدر بی آریس کوہیر منڈل نے صحافتی بیان میں کہا کہ سابق وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے جیسا ہی وزیر اعلی کا حلف لیا تھا مسٹر محمد محمود علی کو وزارت کے قلمدان سے نوازہ تھا اور پہلی مرتبہ ڈپٹی سی یم اور روینو دوسری مرتبہ وزیر داخلہ کا قلمدان سے نواز ہ تھا لیکن کانگریس حکومت اقتدار پہ آکر ایک سال کا عرصہ ہوگیا اب تک کوئی بھی مسلم قائدین کو قلمدان نہیں دیا گیا۔
مزید انہوں نے کہا کہ مسٹر اجیت پوار نے بی جے پی حکومت میں مسلم قائد کو قلمدان سے نوازا، پھر کانگریس وزیر اعلی مسٹر ریونت ریڈی چھوٹے وعدے کرتے ہوئے مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرکے اقتدار پہ آئے، صرف بیان بازی سے کام نہیں چلیے گا۔ تلنگانہ کے مسلم عوام کانگریس کی پالیسی سمجھ چکے ہیں۔ الیکشن سے قبل مسلمانوں سے جھوٹے وعدے کرو اور ووٹ حاصل کرو، جیسی پالسی نہیں چلنے والی۔ اب مستقبل کے الیکشن میں ،،کے سی آر،، کو عوام بھاری اکثریت سے کامیاب کریگی۔ اب عوام کانگریس حکومت کی پالیسی سمجھ چکی ہے۔ ریتو بندھو میں فیل ہوگئی اور بس سرویس فری کرکے خواتین کو بے بس کردیا اور باربا برقی کٹوتی کی جارہی ہے۔ بی آرایس حکومت میں کبھی ایسا نہیں ہوا۔ ریاستی حکومت فوری عوام کو دیئے گئے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے راحت پہونچا ۓ۔۔۔
