عبدالقیوم ہمدم علی نگری

 

کیوں نیا سال مناتے ہیں مسلماں اکثر

خود نیا جال بچھاتے ہیں مسلماں اکثر

نہ صحابہ نے منایا ہے کوئی سال نیا

پھریہ کیوں مال لٹاتے ہیں مسلماں اکثر

جس کا اس دین میں اذکار نہیں ملتا ہے

پھر بھی کیوں دال بھناتے ہیں مسلماں اکثر

گندے پانی میں لگا لیتے ہیں غوطہ جاہل

بدنماں تال بتاتے ہیں مسلماں اکثر

کیانئے سال کی تاکید کسی نے کی ہے

حیف کیا ڈھال بناتے ہیں مسلماں اکثر

دین و دنیا سے نہیں واسطہ بیگاری کا

پھر نئی چال چلاتے ہیں مسلماں اکثر

مان جاؤ نہ سمجھ پاؤ گے ہمدم یہ راز

رینٹ پر رال گراتے ہیں مسلماں اکثر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے