بنگلور۔ 3؍جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): ادارہ ’’محفل ‘‘ کے زیرِ اہتمام ’’جلسۂ تہنیت اورغیر طرحی مشاعرہ‘‘ بتاریخ 05 جنوری 2025 بمقام ’ڈاکٹر ممتاز احمد خان میموریل ہال‘، الامین کمبل پوس ہائی اسکول، کنرل ہل روڈ، شیواجی نگر، بنگلورو بعد نمازِ مغرب منعقد ہے۔ جس میں ریاستِ کرناٹک کے نامور ادیب و محقق ڈاکٹر آر عبدالحمید ، وظیفہ یاب، کے اے یس افسر، کی ادبی خدمات کے اعتراف میں تہنیت پیش کی جائے گی۔ تاثرات جناب ندیم فاروقی اور قلمی خاکہ جناب عبداللہ نادر عمری پیش کریں گے۔ اس کے بعد غیر طرحی مشاعرے کا انعقاد بھی عمل میں آئے گا۔

صدارت پروفیسر سید سجاد حسین، سابق صدر شعبہ اردو، مدراس یونیورسٹی، کریں گے۔ بطور مہمانانِ خصوصی جناب ملنسار اطہر احمد، جناب الحاج باباجی شرکت کریںگے۔ نظامت منیر احمد جامی کریں گے ۔آپ تمام سے وقتِ مقررہ پر شرکت کی گذارش جناب صدر جناب نیاز الدین نیازنے ایک پریس نوٹ جاری کرکے کی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے