عبدالقیوم ہمدم علی نگری
نبی کی محبت میں سرشار دل ہے
کہ لگتا ہے ان کا ہی گھربار دل ہے
عجب کیفیت ہےمیرے دل کی ہردم
کہ الفت میں ان کا اثر دار دل ہے
لبوں پہ جو نام نبی میرے آیا
کیوں لگتا ہے ایسا قرضدار دل ہے
جھپکتا ہوں پلکیں بڑی بے بسی سے
تصور کرے ان کا ہر بار دل ہے
کہ زلفوں میں ان کی بڑی سادگی ہے
نگاہوں میں ان کا یہ ابرار دل ہے
وہ خلق محمد ارے اللہ اللہ
انہیں اپنا مانے یہ سردار دل ہے
کلام الہی ہوا جن پہ نازل
انہیں کا تو کرتا یہ اقرار دل ہے
اطاعت میں ہمدم ہوا مست ان کی
یہ شفقت میں ان کی گرفتار دل ہے
