نعت پاک

جنوری 16, 2025
     محمد زاہد رضابنارسی 
دارالعلوم حبیبیہ رضویہ گوپی گنج بھدوہی
عقیدہ یہی ہے یہی جانتے ہیں
میراحال میرے نبی جانتے ہیں
نہیں جانتا غیب داں جو نبی کو
اسی کو تو ہم دوزخی جانتے ہیں
وہ کرتے نہیں باغ جنت کی باتیں
جو شہرِ نبی کی گلی جانتے ہیں
جسے دیکھ کر خود خدا یاد آئے
اسی کو خدا کا ولی جانتے ہیں
خدا کی قسم نعتِ پاکِ نبی کو
دل و روح کی تازگی جانتے ہیں
بچانا ہےدینِ محمدﷺ کو کیسے
یہ فرزندِ مولٰی علی جانتے ہیں
کہا حدّ سدرہ پہ جبریل نے یہ
اب آگے حضور آپ ہی جانتے ہیں
غلامِ نبی کی غلامی جو پائی
اسی کو تو ہم سروری جانتے ہیں
ہمیں عشقِ حسنین ہےاور ہم تو
جہنم سے خود کو بری جانتے ہیں
وفادار کو اور غدّار کو بھی
مرے رب کے پیارے نبی جانتے ہیں
جہاں روضۂ خاتم الانبیا ہے
وہاں موت کو زندگی جانتے ہیں
خدا کی قسم حکمرانی سے بہتر
حسین آپ کی نوکری جانتے ہیں
حسین آپ کا ذکر ہو تا ہے جس میں
اسی گھر کو ہم برکتی جانتے ہیں
تعجب ہے اب بھی یزیدِ لعیں کو
کچھ ایسے ہیں جو کہ سہی جانتے ہیں
بتاکر گئے ہیں جو شاہِ بریلی
وہ مسلک ہے بس جنّتی جانتے ہیں
ہے "زاہد "غلامِِ رسولِ مکرّم
کہو یارو یہ ہم سبھی جانتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے