اسماعیل قمر بستوی

اے رسولِ مکرم حبیبِ خدا

آپ سا کوئ آیا نہیں رہنما

آپ آئےتو لات وھبل گرپڑے

کس نے سمجھا نبیؐ آپ کا مرتبہ

 آپ شمش الضحیٰ آپ بدر الدجی

کون ہے آپ سا اے چراغِ حرا

چاند ٹکڑے ہوا شمش آیا پلٹ

آپ کا یہ ہے صل علی معجزہ

دست بوجہل میں آپ ہی کےسبب

کنکروں نے پڑھا کلمۂ طیب

یہ بھی سرکار کا معجزہ دیکھیے

انگلیوں میں سےچشمہ ابلنےلگا

یاخدا حشر میں التجاء ہے مری

نعتِ سرکار کا دے قمر کو صلا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے