کلمات غم بر سانحہ ارتحال خطیب الاسلام علامہ عبد الرؤف رحمانی جھنڈا نگری رحمہ اللہ کے اکلوتے خلف الرشید بھیا الحاج عبد الرشید خان رحمہ اللہ

غمزدہ: انصر نیپالی

 

نام تھا عبد الرشید اور کام تھا سب سے وحید

گلشن "رحمانی” کے اکلوتے تھے خلف الرشید

” جامعہ” کے آپ تھے تا عمر اک رکن رکین

آپ کی سنجیدہ گفتاری پر کرتے تھے یقین

نام نہ لے کر کہا جاتا تھا "بھیا ” آپ کو

بچہ ،بوڑھا ہر کوئی کہتا تھا "بھیا” آپ کو

خاندان "کدر بٹوا ” کس قدر ہے سو گوار

تیری رحلت سے ہوا ہے جامعہ بھی غم گسار

زندگی بھر "عائشہ صدیقہ "کے ناظم تھے آپ

 کلیہ کی سر فرازی کے لیے لازم تھے آپ

آپ سے تعلیم کی راہیں بہت ہموار تھیں

خدمت انسانیت بھی آپ کی شہکار تھیں

کلیہ ماتم کناں ہے آج تیری موت پر

ہر نظر اشک فشاں ہے آج تیری موت پر

آپ جیسا بزم رحمانی میں اب کوئی نہیں

اے دل ناداں! پریشانی میں اب کوئی نہیں

ہے دعا انصر کی یارب بخش دے ساری خطا

 ” گلشن رحمانی ” پر ہر آن رہتے تھے فدا

اللہم اغفر لہ وارحمہ وعافہ واعف عنہ واکرم نزلہ ووسع مدخلہ ،،،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے