ظہیرآباد 19/ مارچ(مشرقی آوازجدید): جناب مفتی عبدالوسع رحمانی صاحب ناظم مدرسہ جامعہ عربیہ دارالقرآن واقع بینک کالونی ظہیرآباد کے بموجب الحمد اللّٰہ امسال بھی مدرسہ میں خواتین کے لیے تراویح و درس قرآن کا اہتمام کیا گیا تھا کثیر تعداد میں خواتین نے استفادہ کیا ہے انشا اللّٰہ 20 مارچ بروز جمعرات قرآن مجید کی تکمیل ہوگی اس موقع پر بعد نمازِ عشاء ایک دعائیہ اجتماع منعقد کیا جارہا ہے۔ مفتی عبد الصبور صاحب قاسمی جرنل سیکریٹری جمعیت علما ضلع سنگاریڈی کا خصوصی خطاب و رقت انگیز دعا ہوگی۔ تمام خواتین سے زیادہ تعداد میں پہنچ کر دعا میں شامل ہونے کی گزارش کی جاتی ہے مزید تفصیلات کے لیے فون 9573081149 پر ربط قائم کریں۔۔۔۔۔
