سید فخر الدین علی احمد تنظیمی سیکرٹری حلقہ تلنگانہ ودیگر کاخطاب

ظہیرآباد۔ 19/ (مشرقی آوازجدید): جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد  کے زیر اہتمام ایک جلسہ عام بعنوان "یوم الفرقان معرکہ بدر کل شام اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیرآباد منعقد ہوا جس میں جناب سید فخرالدین علی احمد تنطیمی سیکرٹری جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ غزوہ بدر  ۱۷ رمضان المبارک ۲/ہجری کو و اقع ہوا جو حق وباطل کی پہلی جنگ ہے جو مسلمانوں اور کفار ان قریش کے درمیان ہوا اللہ کے رسول ﷺ نے دعوت دین پیش کرتے ہوئے پریشانیوں کا سامنا کیا اس معرکہ آرائی میں حق کی جیت ہوئی اور باطل کو شکست ہوئی حق آگیا اور باطل مٹ گیا باطل تو مٹنے ہی والا ہے صرف 313 کے لشکر نے 1000کے بھاری لشکر کو جو جنگی ہتھیاروں سے لیس تھا شکست فاش دیکر غلبہ دین کے لیے پیش رفت کی اللہ نے فرشتوں کے ذریعہ مدد فرمائی غزوہ بدر کا پیغام یہ ہے کہ بہتر حکمت عملی بنائی گئی اقلیت نے اکثریت کو شکست دی صبر و استقامت سے اخلاص کے ساتھ جنگ جیتی گئی ہمارے لیے بھی یہ پیغام ہےکہ ہم بھی دعوت دین پیش کریں اقلیت و اکثریت کا ڈر ختم کریں صبر واستقامت کے ساتھ اس کام کو انجام دیں جس میں حافظ عبد الفرقان مینجنگ ڈائریکٹر شاہین گروپ آف اسکولس وکالجس  ضلع سنگاریڈی نے بطور مہمان خصوصی نے شرکت کی اور تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اس جلسہ کا آغاز محمد ریحان کی تلاوت قرآن و ترجمانی سے ہوا امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد محمد ناظم الدین غوری نے مہمانان کا خیر مقدم کیا نظامت خواجہ نظام الدین نے کی جبکہ معاون امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد محمد معین الدین نے اظہار تشکر پیش کیا اس موقع پر ناظم  ضلع بیدر جناب اقبال غازی برادران ملت معززین و نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تمام شرکاء کے لیے افطار وطعام کا معقول نظم کیاگیا قیصر غوری سید اظہر الدین محمد مصطفی محمد روف سید امتیاز محمد مکرم عمران پٹیل محمد ارشاد غوری محمد افضل علیم الدین عبد المجید ودیگر نے بہترین انتظامات کئے۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے