بیدر۔ 21؍مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری): وشواکرما یونیورسٹی، پونے نے بھالکی تعلقہ کے جینا پور کے پردیپ گنڈپا جیانتے کو پی ایچ ڈی سے نوازا ہے۔جگدیش وی تاوڑے کی رہنمائی میںAn Analiysis of Nano liquid thin Film Flow over A Horizontal Moving Plate by Analytical and Numerical Methodsکے عنوان پر انھوں نے اپناپی ایچ ڈی کامقالہ پیش کیا۔ پردیپ جیانتے بیدر میں لنگایت مہا مٹھ کے ایک سرگرم عقیدت مند ہیں۔ لنگایت مہا مٹھ کے سکریٹری چن بسوا ہنگرگی نے پردیپ جیانتے کو پی ایچ ڈی کی ڈگری ملنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔یہ اطلاع ایک صحافتی بیان جاری کرکے دی گئی ہے۔
