بیدر۔ 21؍مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری): گرونانک پبلک اسکول بیدرکی جانب سے اسکول کی گولڈن جوبلی کے موقع پر کلیان کرناٹک ناری شکتی پرسکار ’’وومنس ڈے‘‘ کے موقع پر 22؍مارچ ، 4بجے شام ، گروبھون ، گرونانک دیو انجینئرنگ کالج بیدر میں دیاجارہاہے۔ مسز نلنی ڈی جی ، پرنسپل گرونانک پبلک اسکول بیدر کی اطلاع کے بموجب اس تقریب کی مہمان خصوصی ڈاکٹر جانکی توروی ہبلی ہوں گی۔ اعزازی مہمانان میں شائنی پردیپ گنٹی (زوجہ ایس پی بیدر پردیپ گنٹی )اور ڈاکٹر این جی کننور ، رجسٹرار(ایوالویشن) گلبرگہ یونیورسٹی کلبرگی رہیں گی۔ 7؍خواتین کویہ ایوارڈ دیاجائے گاجن کے اسمائے گرامی اس طرح ہیں۔ شریمتی ششی کلا سی ، انڈرسکریڑی ، حکومت کرناٹکا، ہائیرایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کرناٹک ، محترمہ سجاتا کالگی ، ڈپٹی ڈائرکٹر KKRDBکلبرگی ، محترمہ عارفہ ہادی ، ہیڈ مسٹریس GNPSبیدر، شریمتی رینوکا کٹی منی ، جمینجر ڈی سی سی بینک بیدر، ونگ کمانڈر ڈاکٹر جیوتی یرولکر کھینی انڈین ائرفورس، گیناکولوجسٹ میڈیکل آفیسر حیدرآباد، محترمہ مہانندابلراج ینڈے ، مددگار معلمہ اوراد(بی)، اور اروندھتی کلکرنی پرنسپل پریسیڈنسی گرلز ہائی اسکول حیدرآباد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے