عبد الرحمن راشد عمری

 

لب پر اپنے قومی ترانہ کتنا اچھا لگتا ہے

حب الوطنی کا افسانہ کتنا اچھا لگتا ہے

قرآن وسنت کی باتیں واضح اور نمایاں ہیں

ان کوپھرغزلوں میں سجانا کتنااچھالگتا ہے

باقی عمرتوکٹ جاتی ہےالجھن اوربےکیفی میں

 بچپن کا معصوم زمانہ کتنا اچھا لگتا ہے

گاؤں کا وہ دل کش منظر اور ممتاکاوہ آنچل

"یادوں کی قندیل جلانا کتنا اچھا لگتا ہے”

علم وقلم سےانسانوں کارشتہ سب سےبہترہے

حکم الہی دل میں بٹھانا کتنا اچھا لگتا ہے

نفرت کاماحول ہےراشد اب توسارےعالم میں

الفت کی بستی کو بسانا کتنا اچھا لگتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے