مکرمی!

موقر روزنامہ انقلاب گورکھپور کی اشاعت میں یہ خبر نظر سے گذری، پڑھ کر بیحد خوشی ہوئی اور دل سے آواز نکلی کہ ایسے سخاوت پرست دلہن کی اس غیرمعمولی سخاوت پر مبارکباد پیش کرنا چاہئے، یہ درحقیقت ترکیہ کے ’’بانمان‘‘صوبہ سے تعلق رکھتی ہیں، انہوں نے اپنے ولیمہ پر ملنے والا کروڑوں مالیت کاسونا غزہ کے مظلوم عوام کی مدد کے لئے پیش کرکے دوسرے خواتین کے لئے ایک مثال قائم کردیا ہے ، سلام ہے تیرے اس جذبہ سخاوت کو،سلام ہے اس تیرے ہمدردی وغمخواری کو ، سلام ہے اس تیری نیک نیتی کو ،سلام ہے تیری ایمانی غیرت کو،سلام ہے کہ اتنا بڑا عطیہ دینے کے بعد بھی تم نے اپنا نام پوشیدہ رکھا، آج کل کی مالداردلہنوں اور شہزادیوں کے لئے تم اعلیٰ مثال ہو، خود تم سب کو درس عبرت دے رہی ہو،میں تمہارے اس جذبہ کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، اور امید کرتاہوں کہ تمہارے اس نقش قدم پر چل کر عالم اسلام کی مالدار دلہن اور شہزادیاں عمل کرکے اپنے مظلوم بھائیوں کے لئے اپنے تجوریوں کے خزانے کھول دیں گی تودوسری طرف طمانچہ ہے ۵۷ اسلامی ملکوں کے سربراہان کے منھ پر ،اللہ ان کو بھی ایسی سخاوت پیش کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
خدا رکھے آباداں ساقی تیرے محفل کو

      مولانا اے۔ کے۔ رحمانی

قومی نائب صدر مسلم  پولٹیکل کاونسل آف انڈیا
حجاز منزل ، کسیا،کشی نگر،یوپی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے