ظہیرآباد ۔30/ جون (مشرقی آواز جدید): جماعت اسلامی ہند دگوال ضلع سنگاریڈی کے زیر نگرانی چلڈرن اسلامک آرگنائزیشن C10 کے تحت ہندوستان بھر میں جاری شجر کاری مہم کاافتتاح جناب محمد ناظم الدین غوری ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب کے ہاتھوں عمل میں آیا ان کے ہمراہ معاون محمد معین الدین محمد قیصر غور ی امیر مقامی ظہیر آبادنارتھ محمد مظہرالدین امیر مقامی دگوال محمد علیم الدین مدرس، مقامی ناظمه شعبہ خواتین دگوال ملیکہ بیگم ارکان کارکنان Gio اور Cio کی کثیر تعداد موجودتھی اس موقع پر ناظم ضلع نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس مہم کا مشن شجر کاری ہے اس مہم کا نعرہ مٹی میں ہاتھ دل وطن کے ساتھ ہے یہ مہم 25 جون تا 25جولائی 2025 تک ملک گیر مہم ہے جس کا مقصد ماحول کے توازن کو برقرار رکھتے ہوئے ماحول دوست معاشرہ تشکیل دینا ہے
پروگرام کا آغاز ام عمارہ ارم CI0 ممبر کی تلاوت و ترجمانی سے ہوا امۃ النور ز ینب نے فطرت کے تحفظ پر نظم پڑھی محمد علیم الدین مدرس نے حضور کی حدیث کے موضوع کو سمجھایاکہ مرنے کے بعد انسان کے اعمال منقطع ہونے پر تین اعمال جو باقی رہتے ہیں اس میں سے ایک یہ کہ انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی کام کیا جائے جیسے ایک پھلدار درخت لگایا جائے کہ اس سے انسان چرند پرند فائدہ اٹھائینگے سب صدقہ جاریہ ہے محمد معین الدین معاون نے بتایا کہ حضورﷺ نے فرمایا قیامت کا صور پھونک دیا جائے اور آپ کے ہاتھ میں ایک پودا ہو تو اسے لگا دو یہ نہ سونچو کہ اب دنیا ختم ہوجائے گی محمد قیصر غوری نے بتایا کہ آکسیجن کی تین اہم خصوصیات ہیں ۱- سانس لینے (2) آگ جلانے اور پانی بننے کے لئیے آکسیجن ضروری ہے جو ہمیں پودوں سے حاصل ہوتا ہےاخر میں محترم ناظم ضلع نے سورۃ القصص کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جو کچھ اللہ نے تمہیں نعمتیں دی ہے اس سے آخرت کا گھر بنانے میں لگاؤ ، دنیا میں اپنا حصہ فراموش نہ کرو اور اللہ کی عطا کردہ نعمتوں کو فساد کا ذریعہ نہ بناؤ پروگرام کی نظامت ثانیہ بیگم Cio ممبر نے کی جبکہ اظہار تشکر محترمہ اسماء سلطانہ نے پیش کیا۔۔۔

