ظہیرآباد/کوہیر 6اگست (مشرقی آواز جدید): کوہیر منڈل میں واقع مختلف جرائم میں ملوث افراد کو کوہیر یس آئی مسٹر نریش نے پولیس اسٹیشن بلا کر کونسلنگ کی اور ساتھ میں وارننگ دی کی کوئی بھی بدمعاش روڑی شیٹر امن وامان کی فضاء کو مکدر کرنے کی کوشش کرے گا نہیں بخشا جائے گا سخت سے سخت سزادی جائے گی یا پھر عمر بھر کے لئے جیل میں رکھا جائے گا۔

مسٹر یس آئی نے یہ بھی کہاکہ جو لوگ اپنی حرکتوں سے باز آچکے ہیں جرائم سے دوری اختیار کرچکے ہیں سدھر گئے ہیں ایسے افراد کے متعلق اعلی افسران سے بات کرکے مقدمات سے بری کرانے کی کوشش کریں گے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے