ظہیرآباد 6/اگست(مشرقی آواز جدید): ضلع سنگاریڈی کوہیر میونسپلٹی ٹاؤن میں واقع گورنمنٹ جونیئر کالج میں ،،منشیات کے مضر اثرات،، سے متعلق شعور بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔مذکورہ پروگرام میں کوہیر پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر مسٹر نریش گوڑ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
اس موقع پر مسٹر نریش گوڑ خطاب کرتے ہوئے طلباء سے کہا کہ طلباء اور نوجوان منشیات سے دور رہیں گٹکا، تمباکو، سگریٹ نوشی، جیسے دیگر نشہ آور چیزوں کو استعمال نہ کریں۔اس سے انسانی صحت پر مضر اثرات پڑتے ہیں جسم کے اعضاء خراب ھونے کا اندیشہ رہتا ہے۔
اس موقع پر کالج پرنسپل مسٹر محمد اشفاق صاحب کے علاوہ دیگر لیکچرر اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔۔۔
