بیدر۔ 8؍اگست (محمدیوسف رحیم بیدری): عیدگاہ سنی محمد آباد بیدر کے کیرٹیکر ؍ضلع وقف افسر بیدر نے ہمیں انگریزی میں ایک نوٹی فکیشن فار لیز آف کمرشیل شاپ کے نام سے آج جمعہ 8؍اگست کو بھیجاہے۔ ہماری سمجھ میں یہ نہیں آرہاہے کہ ملگی کے پرٹی کیولرس اور ڈیٹیلس لے کر ہمارا اخبارکیاکرے گا؟ عین ممکن ہے ۔ یہ اشتہار ہولیکن اشتہار کے لئے رقم کی بات ہوتی ہے۔عیدگاہ سنی محمد آباد سے نہ کوئی فون آیا اور نہ ہی رقم کی بات ہوئی لہٰذا یہ اشتہار بھی نہیں ہے۔ جس میں کہاگیاہے کہ ایک ملگی لیز پر دی جارہی ہے جس کاکل رقبہ 1,955مربع فیٹ ہے۔ 11ماہ کے لئے ملگی دی جائے گی۔ وقف پراپرٹی لیز رولس بھی انھوں نے لکھے ہیں۔ اور کہاہے کہ21اگست کو 3:30عیدگاہ (سنی) بیدر کے دفتر پر Bid Openingہوگی ۔ ہمیںمذکورہ کیرٹیکر؍ضلع وقف افسر سے یہ پوچھناہے کہ ایک ملگی کو کرایہ ؍لیز پر دینے کے لئے آپ نوٹی فکیشن جاری کررہے ہیں۔ کیا ایسا نہیں ہوسکتاکہ جس طرح عیدگاہ سنی بیدر کی کمیٹی تین سال کے لئے بنائی جاتی ہے، اسی طرح ہرتین سال کو تمام ملگیوں کے لئے نوٹی فکیشن نکالا جائے۔ اور جو زیادہ رقم ادا کرے اس کو ملگی ہراج کی جائے۔اس ضمن میں وقف قانون کیاکہتاہے؟ کیوں کہ بیدر کے بہت سارے احباب کو شکایت ہے کہ کئی سال سے عیدگاہ کی ملگیوں پر پرانے لوگ قابض ہیں ،اور یہ لوگ دوسروں کوکاروبار کرنے نہیں دیتے۔ ممکن ہوتو اس تعلق سے اخبارات کو وضاحت ارسال فرمائیں یامیرے موبائل نمبر 9845628595پر وقف پراپرٹی لیز رولس کی پی ڈی ایف بھیج دیں تو مہربانی ہوگی۔
