منااکھیلی۔8/اگست (عبدالقدیر لشکری): سابق ایم ایل اے اشوک کھینی نے کل 7؍اگست کو منااکھیلی سی،ہیچ،سی سینٹر کا دورہ کیا ۔ چہارشنبہ کی دوپہر 2سے 4 بجے کے درمیان منااکھیلی میں آٹھ بچے پاگل کتوں کے حملے سے شدید زخمی ہو گئے تھے اور ہسپتال پہنچنے والوں کو ریبیویکس کی دوائیں نہ دینے پر ہسپتال کے ڈاکٹروں سے معلومات حاصل کرتے ہوے ڈی،ہیچ،او بیدر سے اسٹاک لاکررکھنے کی گذارش کی۔ منااکھیلی بیدر اسمبلی حلقہ جنوب کا ایک بڑا مرکز ہے۔ یہاں پر 20 سے زائد دیہاتوں نرنہ ، متنگی ، مدرگی ، ریکڑگی، نڑونچہ، ہچک نلی ، بمبلگی، منگل گی ، مین کیرا، وغیرہ سے لوگ علاج کے لئے آتے ہیں۔انہوں نے کہا یہ قابل مذمت ہے کہ آس پاس کے دیہات کے لوگ جو پاگل کتے کے کاٹنے کے بعد یہاں آتے ہیں انہیں ریبش انجکشن نہیں ملتا۔ اس انجکشن کااہتمام طبی سنٹر میں ہونا چاہیے۔
اس موقع پر ڈاکٹر ناگراج اے،ایم،او،  بلاک کانگریس کمیٹی کے صدر چندر شیکھر چن شٹی، کریم صاحب کمٹھانہ، محمد نورالدین مستان، سید سلام پاشا حوالدار،سنتوش کمالپور، شرومنی، راجکمار تاری، سید سمیع الدین،محمد قدوس،اور دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے