ظہیر آباد ۔10/ اگست (مشرقی آواز جدید): آئیٹا تلنگانہ کے پریس سیکریٹری محمد معین الدین کے بموجب آئیٹا مرکز کی جانب سے 12 اگسٹ 2025 کو منائے جانے والے یوم انفاق کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ریاست تلنگانہ میں اضلاع و یونٹس کی سطح پر آن لائین ترغیبی میٹینگس کا انعقاد عمل میں لایا  جارہا ہے ۔ ریاستی سطح پر بھی ایک آن لائین میٹینگ منعقد کی گئی جس میں ریاستی ذمہ داران آئیٹا کے علاوہ مرکزی سکریٹری جناب اسلم فیروز نے بھی شرکت کرتے ہوے تنظیم کے لیئے انفاق کی ضرورت و اہمیت پر سیر حاصل گفتگو کی ۔ اس سلسلہ میں ریاستی ذمہ داران نے تمام وابستگان آئیٹا خصوصا” ضلعی و مقامی صدور و سکریٹریز اور دیگر ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام یوم انفاق کے ہی دن اپنی ایک روزہ آمدنی کا %25 حصہ آئیٹا کے مقامی و ریاستی بیت المال میں جمع کرواتے ہوئے اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کریں۔
نشست کا آغاز منہاج نظامی کی تذکیر بالقران سے ہوا۔ سید اظہرالدین ریاستی فینانس سیکریٹری نے خیر مقدمی کلمات اداکئے۔ عبدالمجیب ریاستی سیکریٹری نے تنظیم کی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ اساتذہ کی آسامیاں عرصہ دراز سے خالی ہیں۔ ڈی روسٹر کیلئے نمائندگی کی گئی۔ میر ممتازعلی ریاستی صدر نے آئیٹاکہ ہر سطح کے ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا پسندیدہ مال اللہ کی راہ میں خرچ کریں تاکہ سرخرو ہوں اس پروگرام کی نطامت واظہار تشکر محمد نصیرالدین میڈیا سیکریٹری نے پیش کیا۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے