منااکھیلی۔ 2؍ستمبر (عبدالقدیر لشکری): بیدر ضلع کے منااکھیلی میں جناب محمد نورالدین مستان سابق صدر تعلقہ پنچایت ہمناآباد کی سالگرہ کے موقع پر این،ایس،پیٹرولیم کے احاطے میں کیک کاٹ کر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ان کا یوم پیدائش منایا گیا۔ اس موقع پر راجکمار اگسی صدر گرام پنچایت منااکھیلی،محمدفاروق جمعدار سابق صدر و رکن گرام پنچایت منااکھیلی، سنتوش ہلیکھیڑ سابق صدر ورکن گرام پنچایت منااکھیلی نے شالپوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے جنم دن کی مبارکباد پیش کی۔ اسی طرح سید قدیر رکن گرام پنچایت منااکھیلی، سنگپا رکن گرام پنچایت منااکھیلی، بھیم شیٹی رکن گرام پنچایت منااکھیلی، راجکمار گنگونڈ رکن گرام پنچایت منااکھیلی، محمد عمران، محمد سلام، محمد رفیق (ڈاکٹر)، سید رفیق اور دیگر افرادنے بھی اپنی جانب سے شالپوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے انہیں جنم دن کی مبارکباد پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے