جامعہ گلشن خیر النساء ظہیرآباد میں جلسہ سیرتِ النبی سے محترمہ تقدیس ثُریا کا خطاب
ظہیرآباد 3/ ستمبر (مشرقی آوازجدید): خواتین اگر دیندار ہوں گی تو نہ صرف گھر بلکہ خاندان میں بھی دینداری آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار محترمہ تقدیس ثُریا صاحبہ پرنسپل حرا فاؤنڈیشن اسکول میں آج جامعہ گلشن خیر النساء میں منعقدہ جلسہ سیرتُ النبی صل اللہ علیہ و سلم سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا.
جلسہ کا آغاز مدرسہ کی معلمہ کی قرآت کلام پاک سے ہوا. جبکہ کے اختتام مولانا عتیق احمد قاسمی صاحب ناظم جامعہ گلشن خیر النساء کی رقت انگیز دعا پر ہوا. محترمہ نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آج گھروں میں دینداری نہ ہو نے کی وجہ سے ہماری معاشرتی زندگی اجیرن ہوگئی ہے. انہوں نے دو ٹوک کہا کہ خواتین اگر گھریلو اُمور میں بھی اُسوۂ حسنہ کو اپنا ئیں۔ تو گھریلو زندگی بھی خوشحال ہوگی اور معمولی معمولی باتوں پر جھگڑے بھی نہ ہوں گے.
محترمہ عالمہ شاہین نے اپنے خطاب میں مدرسہ کی کارکردگی کی بھر پور ستائش کی. انہوں نے طالبات کو تلقین کی کہ وہ اپنے آپ کو صرف پڑھنے تک محدود نہ رکھیں بلکہ جو علم سیکھا گیا ہے اسے دوسروں تک پہنچانے کا ذریعہ بنیں. انہوں نے مزید کہا کہ خواتین اگر ہر آنے والے دن کو گزرے ہوئے دن سے بہتر گزرانے کی فکر کریں تو زندگی میں انقلاب آسکتا ہے. انہوں نے خواتین کو تلقین کہ وہ اپنے آپ کو لا یعنی کاموں اور فضول خرچی سے دور رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کی معاشی پسماندگی کا ایک سبب ضرورت سے زیادہ خرچ کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت کی قدر کریں اور ہر کام کو وقت پر کرنے کی کوشش کریں.
اس موقع پر مدرسہ کی جمیع معلمات و طالبات کے علاوہ مفتی عمر فاروق قاسمی، حافظ محمد لئیق احمد و دیگر موجود تھے۔۔۔
