منااکھیلی۔ 3؍ستمبر (عبدالقدیر لشکری): آج 3؍ستمبر چہارشنبہ کو گلبرگہ سے تعلق رکھنے والے محب اردو اور عملی سماجی کارکن جناب خواجہ فریدالدین انعامدار نے گلبرگہ سے تلنگانہ سرحد پر واقع بھنگور پرپہنچے اور وہاں سے دوکیلومیٹر کی دوری پر واقع سندول کے سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول پہنچ کر وہاں کے 11طلبہ وطالبات میں اردو ۔ کنڑا ، ار دو ۔ انگریزی اور انگلش ۔ اردو گرائمر کی کتابیں تقسیم کیں۔
اس موقع پر اسکول کے صدر معلم جناب حیدرعلی شاکر، معلمین میں جناب سید محسن اور محمدسراج کے علاوہ جامع مسجد سندول کے صدر الحاج محمد اسمعیل صاحب ، جامع مسجد کے مؤذن اور دیگر موجودتھے۔ خواجہ فریدالدین انعامدار کی گلبرگہ سے سندول آمد اور طلبہ وطالبات میں گرائمر کتابوں کی تقسیم پردل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکیا۔ اور آئندہ بھی تشریف لانے کی دعوت دی۔
