بیدر۔ 21؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): آئی لو محمدﷺ لکھ کر لگانے پرکانپور میں نوجوانوں کے خلاف پولیس نے کیس کیاتھا۔جیسے ہی یہ اطلاع نوجوانوں تک پہنچی ، تمام مسلم نوجوان برہم ہوگئے اور انھوں نے جمعہ کو ملک کے مختلف مقامات پر پرامن ریلیاں نکال کر نبی کریم ﷺ سے اپنی محبت کا کھل کراظہارکیا۔ بیدر میں بھی جمعہ کو نوجوانوں نے گاوا ن چوک پر جمع ہوکر پلے کارڈ اور بیانر کے ذریعہ بتایاکہ نبی کریم  ﷺ ہمارے لئے اہم ہیں ۔ ہم انھیں چاہتے ہیں اور اپنے قائدیااپنے محبو ب سے چاہت کا اظہار دستور میں جرم نہیں ہے۔ نوجوانوں کا جوش جمعہ کو تھم نہیں گیابلکہ آج اتوار کوبھی انھوں نے آقائے نامدار حضرت محمد ﷺ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے سڑک پر بیانرلگایاجس پر لکھاہے آئی لو Muhammad صلی اللہ علیہ وسلم ۔ بیدر کے نوجوانوں کی یہ بیداری دراصل رسول اللہ  ﷺ سے تعلق کا راست اظہار ہے جس کو بیدر کے دانشور بزرگ بھی پسندکررہے ہیں۔ حیرت تو بیدر کے چار دفعہ کے مسلمان رکن اسمبلی اور وزیر حج وبلدیہ جناب رحیم خان صاحب پر ہے کہ جو چیز کانپور میں FIRکے بعد ملک بھرکے مسلم نوجوانوں میں تشویش کاباعث بننے کے بعد پھیلتی جارہی ہے اس پرتوجہ دینے کے بجائے موصوف ماڈلنگ اورڈریسنگ ٹائپ کی چیزوں میں لگے ہوئے ہیں۔ سیاسی قیادتیں بیدار اگر ہوں اور نوجوانوں کودرست راستے کی طرف رہنمائی کریں تو اس سے ملت ہی نہیں ملک کوبھی فائدہ ہوسکتاہے۔بروقت رہنمائی ہی کو رہنمائی کہیں گے ۔ اور یہ خوبی جناب رحیم خان صاحب میں ضرور ہے۔ صرف وہ متوجہ ہونے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے