ظہیرآباد 23 / ستمبر (مشرقی آوازجدید): مسٹر جسے راملو پرنسپل تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و جونیئر کالج بوائز 1 الگول و مسٹر کے ایس جمیل انچارج سنٹر آف ایکسلینس الگول بوائز 1 کی جانب سے جاری مشترکہ صحافتی اعلامیہ (پریس نوٹ) کے مطابق الگول بوائز 1 سنٹر آف ایکسلینس کے تین طلباء محمد عبید، گوتم اور ڈی سروجن کمار کو نیٹ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے. اور تلنگانہ کے مختلف گورنمنٹ میڈیکل کالجس میں مفت نشستیں بھی حاصل ہوئی ہیں.. اس کامیابی کو انہوں نے تمام تدریسی و غیر تدریسی عملہ کی مشترکہ کاوشیں قرار دیا. اس موقع پر کامیاب طلباء کو ٹمریس صدر محمد فہیم الدین قریشی، سکریٹری بی شفیع اللہ آئی ایف ایس، آر ایل سی ضلع سنگاریڈی شریمتی دیوم بھومتی، ڈسٹرکٹ اکیڈمک کوآرڈینیٹر محمد وسیم الدین راہی، ویجلنس آفیسرس محمد غوث پاشا، مسٹر جگدیشور ریڈی اور والدین و دیگر تمام اساتذہ نے انہیں مبارکباد پیش کئے اور ان کے بہتر مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔۔۔
