ظہیرآباد 24/ ستمبر (مشرقی آوازجدید): داعی اعظم محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ کی ولادت باسعادت ایک ایسے دور میں ہوئی جہاں انسانیت دم توڑ چکی تھی جس میں ہر طرف ظلم و ستم اور انسانیت سوز حرکات کے سوا کچھ نہیں تھا محمد عربی نبیِ اُمیؐ کا پہلا انقلاب یہ کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں نفع و نقصان کے علاوہ ہر چیز پر قادر یکہ و تنہا مالک ہے یہ سیرت طیبہ کا پہلا نظریہ انقلاب ہے کہ انسان آزاد کھڑا ہو گیا جہاں زمین پر کوئی خوف و خطر نہی یہ سب سے پہلے انسانیت کو دی، دوسرا انقلاب یہ کہ دنیا میں ایک مرد اور عورت سے انسان کو پیدا کیا گیا اکرام آدم میں عظمت و بلندی عطا کی گئی جس میں فرشتوں نے علم سکھایا اور اشرف المخلوقات بنایا گیا۔
ظہیرآباد میں گذشتہ شام اسلامک سنٹر شانتی نگر میں جماعت اسلامی ہند ساؤتھ کے زیراہتمام منعقدہ اجتماع عام "سیرت النبیؐ کاپیغام انقلاب” کے عنوان پر بحیثیت مہمان خصوصی مولانا اعجاز محی الدین وسیم حیدرآباد نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ آج انسان ایک دوسرے کے خون کا پیاسا ہو گیا جہاں قوت اور طاقت کے غرور سے معصوم بچوں اور انسانوں کا قتل عام کیا جارہا ہےاور انسانیت کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اور اہل فلسطین کے واقعات اور مناظر نے ہر آنکھ نم کررہے ہیں اور دل مضطرب ہیں افسوس کہ نام نہاد انسانی حقوق تنظیمیں جو بلند بانگ دعوے انسانی حقوق کے دعویداروں کے آنکھوں پر پٹیاں لگی ہیں جبکہ سیرت النبیؐ کاپیغام انقلاب یہ کہ ایک انسان کا قتل ساری انسانیت کا قتل اور گورے کو کالے پر فضیلت نہیں نہ عربی نہ عجمی فوقیت رنگ و نسل یا دنیا کے کسی حصہ سے تعلق ہو اس کی حرمت یہ ہے کہ سب انسان ایک ہی ہیں۔ انہوں نے سیرت حوالہ سے حضرت عمؓر کے واقعہ جس میں ایک بدو نے خلیفہ وقت سے سوال کیا تھا کو پیشِ کرتے ہوئے جوابدہی کے تصور پیش کیا کہ حکمران عوام کے جوابدہ ہیں نہ کہ وہ اپنی من مانی کرسکتے ہیں یہ ہے وہ تصور انقلاب۔ انہوں نے زور دے کر کہا اس عظیم انقلابی پیغام کو بندگان خدا تک پہنچائیں تاکہ دنیا میں امن و امان قائم ہو۔
مولانا مفتی محمد نذیر احمد حسامی خطیب و امام مسجد فردوس شانتی نگر نے اپنے خطاب میں سیرت طیبہ عظمت و اہمیت کے پہلوں کو اجاگر کیا اور ان پر عمل کرنے کی نصیحت کی۔ محمد ناظم الدین غوری ناظم ضلع سنگا ریڈی جماعت اسلامی ہند مغربی نے بھی خطاب کیا۔
پروگرام کا آغاز برادر ریحان کی تلاوت و ترجمانی سے ہوا اور امیر مقامی سید عبدالرؤف ساؤتھ نے افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے مہمانوں کا خیرمقدم کیا جبکہ پروگرام کی کارروائی محمد خواجہ نظام الدین نے چلائی۔ بردار محمد یعقوب کے اظہار تشکر پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ اس پروگرام میں محمد معین الدین معاون ناظم ضلع سنگا ریڈی، محمد قیصر غوری امیر مقامی نارتھ کے علاوہ ارکان و کارکنان اور دیگر نے اپنی شرکت درج کی۔۔۔۔
