ظہیرآباد 25/ستمبر(مشرقی آواز جدید): شہر ظہیرآباد کی مشہور و معروف شخصیت محترم شفیع الدین شفیع ایڈوکیٹ چیئرمین حیات ہاسپٹل ظہیر آباد کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر حیدرآباد میں زیرِ علاج ہیں۔ معلوم ہوا کہ اُن کی صحت بہت ذیادہ خراب ہے۔ بڑے سے بڑے ڈاکٹروں کی خدمات سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔ ایسے نازک موقع پر ہم سب کی دعائیں نہایت ضروری ہیں جہاں دوا کام نہیں کر پاتی۔ وہاں اللہ تعالیٰ اپنے نیک مخلص بندوں کی دعائیں ضرور قبول فرماتے ہیں۔ میں محمد غوث الدین نظامی سابق امام و خطیب جامع مسجد ماچریڈی پلی و ضلعی نائب صدر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ یونین۔ تمام برادرانِ ملت سے بڑے احترامِ عزت سے محترم شفیع الدین شفیع صاحب کی جلد صحتیابی کے لئے دعا ؤں کی التجاء گذارش کرتے ہوۓ اللہ تعالیٰ سے دُعا کرتا ہوں ہم سب کی دُعا قبول کرتے ہوۓ شفیع الدین شفیع صاحب کو جلد صحت کاملہ عاجلہ ومستمرہ عطا فرمائے آمین۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے