مدھولیا،نیپال (عبدالحنان ندوی ) گزشتہ کل بروز جمعہ جامع مسجد مدرسہ نورالعلوم مدھولیا نیپال کا افتتاح نہایت روح پرور ماحول میں انجام پایا، جمعہ کا خطبہ اور نماز امیرِ اسلامی سنگھ نیپال مولانا نظرالحسن فلاحی نے پڑھائی۔اور آذان مدرسہ کے استاذ محترم مولانا عبدالرحمن ندوی نے دی،نماز جمعہ کے بعد ایک مختصر لیکن بامعنی پروگرام کا انعقاد ہواجس میں مولانا سید محمد عمیر ندوی (لکھنؤ) نے مختصر مگر پرمغز خطاب فرمایا، اس کے بعد مولانا سراج احمد برکت اللہ فلاحی (امیر صوبہ لمبنی پردیش مشرق) اور مولانا خورشید عالم اصلاحی نے اپنے پراثر بیانات پیش کیے۔ اختتامی خطاب امیرِ اسلامی سنگھ نیپال مولانا نظرالحسن فلاحی نے فرمایا۔
آخر میں مدرسہ کے مہتمم مولانا طاہر حسین ندوی نے تمام معزز مہمانانِ کرام کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا،پروگرام کا اختتام نائب مہتمم مدرسہ نور العلوم مولانا محمد عثمان ندوی کی دعائے خیر پر ہوا۔
یہ پروگرام حافظ عبدالرحمن متعلم شعبۂ حفظ کی تلاوتِ قرآن کریم سے محفل کا آغازہوااور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ محمد رمضان متعلم ثانویہ ثانیہ نے پیش کی اور نظامت کے فرائض مولانا محمد خالد ندوی نے انجام دیا۔اس موقع پر مدرسہ کی جانب سے اسلامی سنگھ نیپال کو شہادۃ الشکر والعرفان بھی پیش کیاگیا۔ افتتاحی تقریب میں مدرسہ کےذمہ داران ،اساتذہ وطلباءاور مقامی عوام کی بڑی تعداد موجود رہی۔
