میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک

صغیراحمد امیرِ شریعت تھے جو گزرے
کہیں گے کچھ امیرِ طریقت تھے جو گزرے

اُنھیں رب کا پتہ تھا ، اُنھیں سے پائے رب کو
ہمیں دین ِ محمد ﷺ وہی سمجھائے دیکھو

مُریدوں کو دیا کرتے تھے وہ درسِ قرآن
رشادی تھے وہ ہمدم ، رشادی ہوتی تھی شان

بڑائی سے رہے دور، اللہ کے ولی تھے
وہ نیکی کاکریں اخفا، وہ حرف ِ خفی تھے

صغیراحمد محمد تھے، خاں اور تھے رشادی
ہزاروں سے دعائیں لیں ، لاکھوں کو دعا دی

تھی چاہت حل ہوں ملی مسائل یہ ہمیشہ
بزرگوں سے تعلق تھا، ہاتھ اٹھتادعا کا

وہ بارہ جنوری تک رہے ملک ِ فنا میں
چلے جاتے ہیں پھر اٹھ کے وہ ملک ِ بقا میں

محمد مصطفی کا، انھیں سے طرز سمجھے
خدایا مغفرت کر، دے پھر درجات اونچے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے