ظہیرآباد 24/ جنوری (مشرقی آوازجدید): تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول، الگول گرلز-1، ظہیرآباد میں تعلیمی   سال2026-27 کے داخلوں کے سلسلہ میں داخلہ جاتی پوسٹر کی رسمِ اجراء انجام دی گئی۔اسکول کی پرنسپل محترمہ روبینہ بیگم نے اسکول احاطہ میں پوسٹر کی نقاب کشائی کی اور خطاب کرتے ہوئے محترمہ روبینہ بیگم نے کہا کہ آئندہ تعلیمی سال کے لیے جماعت پنجم اور انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر (ایم پی سی گروپ) میں داخلوں کے لیے درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں جبکہ جماعت ششم ، ہفتم اور ہشتم میں مخلوعہ نشستوں پر بھی داخلے دئیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و جونیئر کالج میں طلبہ کو مفت قیام و طعام کے ساتھ معیاری اور باوقار تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ طلبہ کو یونیفارم، درسی کتب، کاپیاں، اسٹیشنری کٹس، کاسمیٹکس کٹس اور دیگر ضروری سہولتیں بھی بلا معاوضہ فراہم کی جاتی ہیں۔محترمہ روبینہ بیگم نے وضاحت کی کہ جماعت پنجم میں داخلے کے لیے وہ طلبہ اہل ہوں گے جو جماعت چہارم میں زیرِ تعلیم ہوں یا کامیابی کے ساتھ مکمل کر چکے ہوں۔ داخلوں میں 75:25 کا تناسب برقرار رکھا گیا ہے، جس کے تحت 75 فیصد نشستیں اقلیتی طلبہ اور 25 فیصد نشستیں غیر اقلیتی طلبہ کے لیے مختص رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکولس (TMREIS) اقلیتی طبقہ کے طلبہ کے لیے ایک بیش قیمت تعلیمی نعمت ہیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کے بہتر اور روشن مستقبل کے لیے اس ادارہ میں داخلہ دلوائیں۔ اس موقع پر اسکول کا تدریسی اور غیر تدریسی عملہ موجود تھا۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے