میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک

مرے مولیٰ قسمت بدل دے
مسلماں کی عظمت بدل دے

محمد ﷺ کا دے کے زمانہ
ہماری یہ نکبت بدل دے

وہ کعبہ ہے ، یہ ہے مدینہ
بصارت بصیرت بدل دے

ملوث میں دنیا میں ہوں آج
یہاں میری رغبت بدل دے

سوا تیرے کوئی نہیں ہے
ذرا مل کے ہمت بدل دے

جھکے رات دن تیرے آگے
یہ سر کی تو نسبت بدل دے

کسی کی ضرورت نہ ہو اب
مری تُو ضرورت بدل دے

جو ہیں نیٹ کے امتحانی
وہ طلبہ کی قسمت بدل دے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے