عبدالرحمن راشد عمری
ریت ہاتھوں سے اک دن پھسل جائے گی
زندگی کی کہانی بدل جائے گی
دل کا در ہر گھڑی تم کھلا چھوڑنا
ورنہ رحمت بھی رستہ بدل جائے گی
ياد رب كو كرو دم اسى كا بھرو
جسم سے روح اک دن نکل جائے گی
جلتی رہنے دو قندیل ایمان کی
بالیقیں ظلم کی رات ڈھل جائے گی
آخرت کی کرو فکر راشد میاں
زندگی برف ہے ، یہ پگھل جائے گی
