یومِ تاسیسِ کرناٹک 2024 کیلئے ایک نظم
میرؔبیدری، بیدر، کرناٹک
کرناٹک میرا ہے آپ کا ہے
سب ہی ریاستوں میں یہ ٹاپ کاہے
سرزمیں یہ چاہت اور عشق کی ہے
ہندومسلم میں یاں دوستی ہے
بسونا ہیں ثقافتی رہنما یار
گھومتاہے سب کے لئے یہ پرکار
کوئمپو کی نظمیں سندر سی
جیون اپنا جیسے ہوباقی
ہیں ٹیپوسلطان ہمارے ویر
انگریزوں کو دیتے تھے وہ چیر
خواجہ بندہ نواز ؒ کا سایہ ہے
کرناٹک جو، اب تک جاگا ہے
مدرسہ، گاواں کا ہے بہت محمود
پھیلا ہے جیسے تعلیمی عود
ہے میسور کی شان نرالی یار
کے جی ایف کرے گولڈ سدا تیار
آج شِواموگگا کا شکاری پور
پڑھتا جاتاہے اردو بھرپور
کنڑمیرؔ زبان ہماری ہے
اکشر پیارے ، یہ خود پیاری ہے
(نظم جاری ہے )
