عبدالقیوم ہمدم علی نگری
میری جنت ہے ماں رب کا احسان ہے
بابِ جنت ہے والد مہربان ہے
سایہ ماں باپ کا ہم پہ تادم رہے
ان کی شفقت بہت خوب ذیشان ہے
وہ ہمارے لئے دکھ اٹھاتے رہے
ان کی خدمت کرو رب کا فرمان ہے
اپنے ماں باپ کو اف تک نہ کہو
امرِ خالق ہے شاہد یہ قرآن ہے
انکی راضی خوشی سے ہے راضی خدا
اس پہ میرا یقیں میرا ایمان ہے
پیارے والد سدا کلفتوں میں رہے
ان کا جیون ہی راحت کا سامان ہے
ناز ہمدم کرو اپنے ماں باپ پر
دعاء ماں باپ کی لینا آسان ہے
