میرؔبیدری، بیدر، کرناٹک۔
ہرکوئی مجھ سے پوچھے کیسا ہے؟
سیدھی راہ ملے تو اچھا ہے
تو ہے میرا مگر کسی اور کامیں
دِ ل کو ایک یہی تو صدمہ ہے
ڈھلتی ہوئی دیکھی گئی کوئی شام
صبح کو آنکھیں ملتے دیکھاہے
کوئی فال نکالنا ہے تو بتا
میرے پاس اک پالتو طوطا ہے
کس موضوع پر آج بیان کروں
وعظ تو کرتاہوں ، اک جبّہ ہے
ظاہر میںداڑھی ،ٹوپی ہے میرؔ
جیب اندرلاکھوں کاچندا ہے
