بیدر۔3؍جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): فخرکرناٹک حضرت رشید احمد رشیدؔ رحمتہ اللہ علیہ کی سالانہ9 3ویں برسی کے موقع پر آج صبح شاگرد رشیدجناب محمدامیرالدین امیر نے مزارِ مرحوم رشید احمد رشیدؔ احاطہ درگاہ حضرت ملتانی بادشاہ رحمتہ اللہ علیہ پہنچ کر گلہائے عقیدت کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے مرحوم رشید کی ادبی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں جناب محمد مبصیر الدین عاقب اور دیگر موجود تھے ۔ اس بات کی اطلاع جناب عبدالصمد منجووالا نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے